59

خاشقجی کا قتل: امریکی سینیٹر کا سعودی عرب کوکا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے سعودی عرب کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانےکا مطالبہ کردیا ہے۔

ریپبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے بغیر کچھ نہیں، اگر امریکی حمایت حاصل نہ ہو تو ایک ہفتے کے اندر سعودی عرب میں یہ نوبت آجائے کہ لوگ فارسی بولنے لگیں۔ سعودی عرب کی فوج میں مقابلہ کرنے کی ذرا سی بھی صلاحیت نہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سینیٹر گراہم کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی بریفنگ لینے والے کسی بھی سینیٹر کو یہ مغالطہ نہیں کہ سعودی ولی عہد خاشقجی کے قتل میں ملوث نہیں۔

سینیٹر گراہم نے کہا کہ اگر امریکا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب کو ہتھیار بیچتا رہا تو کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ اسے روس اور چین کے حوالے کردیں۔

امریکا سعودی عرب تعلقات باہمی مفادات اور حکمت عملی پر قائم ہیں لیکن ہم اس کی اتنی بھاری قیمت ادا کرنے کے روادار نہیں ہوسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں