64

ووٹ ملتوی، برطانوی پارلیمنٹ میں ڈرامائی صورتحال

بریگزٹ پرووٹ ملتوی کیے جانےپر برطانیہ کے لیبررکن پارلیمنٹ رسل موائل نے دارلعوام میں رکھا ہوا شاہی عصااحتجاجی طورپراٹھالیا۔

وزیر اعظم تھریسا مے کی جانب سےبریگزٹ پر ووٹ ملتوی کیےجانےکااعلان ہوتے ہی رکن پارلیمنٹ رسل موائل آگے بڑھے اور اسپیکرکےسامنے رکھا ہوا شاہی عصااٹھاکرباہرنکلنےکی کوشش کی جس پر سیکیورٹی نے انہیں روک لیا۔
واضح رہےشاہی عصا ایوان کے اختیارکی علامت ہے اور اسے اجلاس کےدوران اسپیکرکےسامنے رکھا جاتاہے۔

اس حرکت پر اسپیکرنے رسل موائل سےکہا کہ وہ عصاواپس رکھیں ۔رکن پارلیمنٹ کو ایک روز کےلیے معطل کرکے ایوان سے باہربھی نکال دیا۔

رسل نے کہاکہ شکرہے انہیں ٹاورآف لندن میں بندنہیں کردیاگیا۔اگرکردیاجاتاتوانکی خواہش ہوتی کہتھریسا مے ساتھ والے سیل میں موجودہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں