61

آسٹریلیا میں دو کینگرو کے درمیان دلچسپ لڑائی

آسٹریلیا میں دو کینگرو کے درمیان دلچسپ لڑائی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کینگرو کیسے ماہر ریسلرز کی طرح کشتی کر رہے ہیں۔ دونوں کینگرو ایک دوسرے پر لاتیں اور مکے برسا رہے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کو کک بھی مار رہے ہیں۔
یہ مناظر آسٹریلیا کی ریاست Queensland کے ساحل سمندر Cape Hillsborough پر دیکھے گئے جہاں دو کینگرو لڑنے میں مصروف تھے جبکہ اس دوران ایک ننھے کینگرو نے لڑائی ختم کروانا چاہی تو اسی بھی ایک کک مار کر پیچھے ہٹا دیاگیا۔

دونوں کینگرو کی دلچسپ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں