59

بلوچستان میں ضمنی انتخاب، پی بی 47 میں پولنگ شروع

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہوگیا،ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضلع کیچ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپر تمام پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے، 25 جولائی کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرؤف رند کا کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کی وجہ سے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

آج کے ضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں