67

سی پیک سےخطے میں خوشحالی آئے گی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی خصوصی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔

ملیحہ لودھی نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سی پیک ترقی پزیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پزیر ممالک میں رہتی ہے، غربت کاخاتمہ کیےبغیرپائیداراوردیرپاترقی کاحصول ممکن نہیں۔

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں