66

تیسرا دن،پاکستان آل آؤٹ، نیوزی لینڈ کے 2 وکٹ پر 26 رنز

پاکستان اور نیوزی کے درمیان کھیلا جا رہا تیسرا اور آخرٹیسٹ میچ فیصلہ کن رخ اختیار کرگیا،تیسرے دن کے اختتام تک کیویز نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 26 رنز بنالئے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر ہورہے میچ میں پاکستان نے 3 وکٹ 139 رنز سے اننگز کا آغاز کیا،گرین کیپ اظہر علی اور اسد شفیق کی سنچریوں اور ڈبل سنچری شراکت کی بدولت 348 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

یوں گرین کیپ کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل کرلی،نیوزی لینڈنے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹ پر 26 رنز بنالئے جبکہ اسے پاکستان کی برتری کے خاتمے کےلئے مزید 48 رنز درکار ہیں،اس کی 8 وکٹ اور 2 دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔

تیسرے دن مکمل ہوا تو کیویز کپتان کین ولیم سن 14اور نائٹ واچ مین ولیم سومرویل 1 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔

پاکستان کو پہلی کامیابی اننگز کے چوتھے اوور میں ملی جب شاہین شاہ آفریدی نے جیت راول کو ایل بی ڈبلیو کر لیا، کیوی بیٹسمین نے اس پر ریویو مانگا مگر بدقسمت ثابت ہوئے۔
پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب یاسر شاہ نے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل کر لی،جن کا حارث سہیل نے زبردست کیچ لیا انہوں نے 10 رنز بنائے،اب پاکستانی اسپنر کو کم میچز کھیل کر 200 وکٹ کے ریکارڈ کےلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کے 134 اور اسد شفیق کے 104 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف 74 رنز کی برتری حاصل کرلی،ان دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے دوران بے بس کیویز نے کم بیک کیا اور پاکستان کی آخری 7 وکٹ صرف 62 رنز کے عوض حاصل کیں۔

کپتان سرفراز احمد آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جنھوں نے 25 رنز بنائے اور ان کی وکٹ بھی سومرویل نے حاصل کی۔

دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں یاسر شاہ 1،حسن علی صفر،بلال آصف 11،بابراعظم 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سومرویل نے 4،پٹیل اور بولٹ نے 2،2 اور ساوتھی نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

یاد رہے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،کیویز اور گرین کیپ کی سیریز 1،1 سے برابر ہے، اس میچ کی کامیاب ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں