63

اٹلی کے بلندو بالا پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ

یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے اٹلی کے بلندوبالاپہاڑکے سرے پر پہنچ گیا ہے۔

سر پھرے نوجوان نے ہزاروں میٹر بلند پہاڑ سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے تیز ترین رفتار سے پیراگلائیڈنگ کا شاندارمظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کرتب بازی کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیااور پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی لینڈ کرکے اپنے اس ایڈونچرکو خوب انجوائے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں