58

روس: خطروں کے کھلاڑی کا بلند عمارت کے سرے پر خطرناک کرتب

خطروں سے کھیلنا یوں تو نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنے شوق کی تکمیل کیلئے اپنی جان بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے ۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جو کرتب بازی کیلئے روس کے شہر Murmanskکی بلندو بالا عمارت کے سرے پر پہنچ گیا ہے۔ Nikita Deftنامی سر پھرے نوجوان نے کئی فٹ اونچی عمارت کی چھت کے کنارے پر ہاتھوں کے بل کھڑے ہوکر نہ صرف ہینڈ اسٹینڈ کا شوق پورا کیا بلکہ ہاتھوں کے بل چلنے کا خطرناک مظاہرہ بھی کیا۔

جبکہ اس خطرناک اسٹنٹ کو دیکھ کر لوگوں کی سانسیں تھم گئیں۔ واضح رہے اس کارنامے کے دوران منچلے نوجوان کی ذرا سی غلطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی تھی اسلئے شوق اپنی جگہ لیکن احتیاط کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں