74

چین میں چار ٹانگوں والاانوکھا روبوٹ تیار

چینی انجینئرزکے تیار کردہ روبو ٹ نے تیز رفتا ر ی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے جو نہ صرف چھلانگیں لگانے میں ماہر ہے بلکہ رکاوٹیں بھی تیزی سے پار کر لیتا ہے۔
Zhejiangیونیورسٹی کے انجینئرز کا تیار کردہ Jue Yingنامی چا ر ٹانگو ں پر مشتمل یہ رو بو ٹ ایک میٹر لمبا اور0.6میٹر اونچا ہے جس کا وزن 70کلو گرام ہے اور زیادہ سے زیادہ 20کلوگرام تک وزن اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ روبوٹ ایک مکمل الیکٹرک بیٹری میں دو گھنٹے تک چلا سکتا ہے جبکہ اس دوران نہ صرف سیڑھیاں چڑھ لیتا ہے بلکہ رکاوٹیں بھی باآسانی پار کر لیتا ہے ۔بورڈز اور اسٹیل راڈ اگر اس کے راستے میں آجائیں تو یہ نہایت عقلمندی سے انہیں پار کرلیتا ہے جبکہ اگر اسے کک لگائی جائے تو یہ گِرنے سے سنبھلنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں