36

وزیرستان، خار کمر میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملہ، 3 افسروں سمیت 4 جوان شہید- آئی ایس پی آر

وزیرستان، خار کمر میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملہ، 3 افسروں سمیت 4 جوان شہید- آئی ایس پی آر
حملہ بارودی سرنگ کی مدد سے کیا گیا- شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ ، میجر معیز مقضود، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر بھی شامل ہیں،
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ لگاکر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاڑ کمر دھماکے میں 4 افسران و جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں جن کا تعلق ہنزہ سے تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیز مقصو شہید ہونے والوں میں شامل ہیں، شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے جبکہ شہیدلانس حوالدار ظہیر چکوال کے رہائشی تھے۔

خاڑ کمر واقعے میں زخمی ہونے والے 4 فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں