29

پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی-

پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی-
پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
349 رنز کے تعاقب میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو14 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 334 رنز بنائے۔
انگلش ٹیم کے جوروٹ اور جوز بٹلرکی سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی، جوروٹ کی 107 رنز اور جوزبٹلر کی 103 رنزکی شاندار اننگزبھی رائیگاں گئی ۔
پاکستان کے 349رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 12 رنز پر انگلینڈ کو جیسن روئے کی وکٹ کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، وہ 8 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
بیرسٹو اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کے لئے 48 رنز بنائے لیکن 60 کے اسکور پر بیرسٹو 32 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیھٹے۔
کپتان ایون مورگن زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 9 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
بین اسٹوک بھی صرف 13 رنز بناکر شعیب ملک کا شکار ہوگئے۔
اس دوران جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2019ء کی پہلی سنچری اسکور کی۔
ابھی روٹ کے اسکور میں صرف 7 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ لے کر پویلین کی راہ دکھادی، روٹ اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ شاداب خان اورمحمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کو 349 رنز کا ہدف

اس سے قبل محمد حفیظ، بابر اعظم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 349 رنز کا ہدف دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں