44

میٹرک بورڈ، علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل 1960 طلبا ء و طالبات نے رجسٹریشن کرایا،1839 طلباء و طالبات شریک ہوئے ،1677کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 91.19 فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر 15دن کے اندر ارسال کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں