31

ملنگا کی آسٹریلوی آل راؤنڈر کو ٹپس

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019ء کے دوران کرکٹرز اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں ۔ سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے آسٹریلوی آل راونڈر مارکوس اسٹوئنس کو ٹپس دیں۔

اسٹوئنس نے ملنگا سے سلو ڈلیوری کے بارے میں پوچھا، جس کے جواب میں ملنگا نے اسٹوئنس کو بتایا کہ بولنگ میں ورائٹی کا ہونا بہت ضروری ہے۔

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے حریف ٹیم کے بولر کے ساتھ ٹپس شیئر کرنے پر ملنگا کے جذبے کی خوب تعریف کی ہے۔

سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کا شمار دنیا کے بہترین بولرز میں کیاجاتا ہے، وہ 218 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 322 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں