35

پاکستانی سمجھ کر اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر بھارتی فضائیہ کے افسر کیخلاف کارروائی

نئی دلی: بھارتی وزارت دفاع نے غلطی سے اپنے ہی Mi-17 ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے انڈین ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے 27 فروری کو سری نگر میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ذمہ دار کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر محکمانہ تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ کارروائی فوجداری قوانین کے تحت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ممکنہ آئینی اقدامات اور قوانین پر غور کیا جا رہا ہے۔

کورٹ آف انکوائری کی انویسٹی گیشن کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سری نگر میں تباہ ہونے والا Mi-17 ہیلی کاپٹر غلطی سے انڈین ایئر فورس کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی زد میں آگیا تھا جس پر ایئر آفیسر کمانڈنگ سری نگر ایئر بیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں