Governor House 54

گورنر ہاؤس پنجاب میں عشائیہ۔ ق لیگ آئی نہ جہانگیر ترین

گورنر ہاؤس پنجاب میں عشائیہ۔ ق لیگ آئی نہ جہانگیر ترین
گورنر ہاؤس پنجاب میں عشائیہ کی تقریب میں ق لیگ نہ آئی جب کہ جہانگیر ترین بھی غائب رہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت عارف علویوزیراعظم کے مشیر نعیم الحق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزرا میاں محمودالرشید، صمصام بخاری و دیگر نے بھی شرکت کی۔
عشائیہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سمیت مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن اسمبلی یا رہنما شریک نہ ہوا جبکہ تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین بھی غائب رہے،عشائیہ میں 185 میں سے125ارکان نے عشائیہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو مدعو کیا گیا تھا مگر وہ مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے عشائیہ میں جہانگیر ترین کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جبکہ اختلافات یا مصروفیت کی وجہ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی عشائیہ میں شریک نہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کوگورنر پنجاب نے فون کرکے پارٹی وزرا اورارکان سمیت شریک ہونے کی دعوت دی تھی لیکن دعوت کے باوجود ق لیگ کی قیادت شریک نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی کم تعداد ہی عشائیہ میں نظرآئی،185حکومتی ارکان اسمبلی میں سے 125کے قریب ایم پی اے عشائیہ میں شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں