51

فریال تالپور سے نیب نےکون سے سوال کیے؟

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر پوچھے گئے سوالات کی تفصیل جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور سے پوچھا گیا کہ زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹ اور چار جعلی بینک اکاؤنٹس کے درمیان ٹرانزیکشنز کس کے کہنے پر ہوئیں؟

اس کے علاوہ پوچھا گیا کہ کیا آپ کوپتہ تھا کہ یہ چار بینک اکاؤنٹس جعلی ہیں؟ کیا یہ درست ہے کہ مشتاق احمد آپ کاخاندانی ڈرائیور تھا جس نے 8 اعشاریہ ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں؟

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے فریال تالپور کو 2 مئی تک سوالنامے کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں