40

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق احسن کی نمازجنازہ ادا

گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے بچے احسن کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےڈیڑھ سالہ احسن کی نماز جنازہ گلستان جوہر بلاک 8 میں ادا کردی گئی ہے۔ جنازے میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صفورا چورنگی کے قریب ڈیڑھ سالہ مقتول احسن کے والد کاشف راجہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ رکشے میں سامان خریدنے جارہے تھے کہ ملزمان کا تعاقب کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ننھا احسن موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب احسن کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کے سامنے پولیس والوں نے فائرنگ کی ہے اور وہاں کوئی مقابلہ نہیں ہو رہا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل ڈیفنس میں امل، انتظار، شارع فیصل پر مقصود اور نارتھ کراچی میں 18 سالہ طالبہ نمرہ بھی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں