31

کھاریاں ،فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

کھاریاں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر مرالہ موڑ کے قریب دو گروپوں میں جھگڑا ہواکہ اس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان، عرفات اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
پولیس کا کہناہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں