22

لاہوریوں کو جھٹکا،پی ایس ایل میچ کراچی میں

پاکستان میں شيڈول پاکستان سپر لیگ کے تمام 8 میچز کراچی میں ہوں گے، لاہور کے مقابلے بھی کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

کراچی کی مقامی ہوٹل میں کراچی ادبی میلے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انہوں نے دو سال پہلے پی ایس ایل کے صرف 2 میچز کراچی میں کرانے کا کہا تھا مگر اب تمام میچز یہاں ہورہے ہیں جو کہ بڑی بات ہے۔

اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

صحافی کے ایک اور سوال کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے؟ کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے جن میں سے 3 لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میچز کی نشریات کے لیے براڈ کاسٹر کی ٹیمیں اور سامان بھی کراچی پہنچادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں