23

بھارت کی معاشی صورتحال، راہول کی مودی پر کڑی تنقید

بھارتی اپوزیشن کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ملک کی معاشی صورتحال پر وزیرعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا۔

ایک جلسے سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ اس وقت بھارت کی معاشی صورتحال اچھی نہیں،ملک میں معاشی نمو اس وقت گزشتہ 6 سہہ ماہیوں میں سب سے سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے نریندر مودی کو ملک کا چوکیدار قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی فضائیہ کے 30ہزار کروڑ روپے چوری کرلئے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے اقدام نے ملک کی سیاسی قیادت کے سر شرم سے جھکادیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں